اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبان نے لاہورمیں گزشتہ روز ہونے والے اندوہناک دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکےمیں 72 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، طالبان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مسیحی برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
طالبان کے جماعت الاحرارنامی دھڑے کے ترجمان احسان اللہ احسان نے لاہوردھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ لاہوردھماکےمیں مسیحی برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے، اورمستقبل میں بھی ایسے ہی حملے جاری رہیں گے جن میں اسکول اورکالجوں کونشانہ بنایا جائے گا‘‘۔
واضح رہے کہ لاہورکےعلامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سے کم از کم 72افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
شام چھ بج کر 44 منٹ پرخود کش حملہ آور اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ دھماکے کے بعد پارک کو خالی کرا لیا گیا۔
.......
/169